سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سائفر اور آڈیو لیک تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد روانہ ہوگئے۔
ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم سے اعظم خان کے بیان پر سوالات کیے جبکہ ان سے سائفر اور آڈیو لیک سے متعلق بھی پوچھا گیا۔
تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے جوابوں سے بھی سوالات پوچھے۔ سوال نامے میں سائفر مسودے کی گمشدگی اور آڈیو لیکس کے حوالے سے بھی سوال شامل تھے۔
جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم کے مختلف بیانات بارے بھی سوالات کیے۔ جواب میں کہا گیا کہ سائفر معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کے دونوں اجلاسوں کے منٹس موجودہیں۔
دوسری جانب جے آئی ٹی نے تینوں رہنماؤں اور اعظم خان کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔