’کسی بھی ایکسٹینشن کی مخالفت اور مزاحمت کریں گے‘

عمران خان پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف بن گئے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایکسٹینشن کی مخالفت اور مزاحمت کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ہر کام چھپا کر کرتی ہے چاہے قانون سازی ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں قانون سازی کبھی چھپا کر نہیں کی جاتی، اسمبلی سیشن سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ہر سیشن سے قبل بلاتے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومتی قانون سازی کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے گائیڈ لائن مانگی تھی، سپریم کورٹ سے ایم این ایز کی وابستگی کے حوالے سے رہنمائی مانگی ہے، الیکشن کمیشن کے سوال کے اوپر ہم نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کہا جائے کہ تمام ایم این ایز، ایم پی ایز کی وابستگی کا اظہار کر دیا ہے، ہمارے تمام ایم این ایز کی وابستگی کو مانا جائے، الیکشن کمیشن کے رولز خود ممبران اسمبلی کی وابستگی کو اہمیت دیتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم نے خود اپنے ممبران کو ٹکٹ جاری کیے، الیکشن کمیشن کو وہی ماننے چاہئیں، جوائنٹ سیشن کے ایجنڈے کا ابھی کوئی علم نہیں ہے۔