میانوالی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا ، چھیننی پڑتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو معیاری تعلیم لینےکاموقع ملاہے، نمل یونیورسٹی میں جتنے طالبعلم ہیں وہ تمام میرٹ پرآئےہیں، اس یونیورسٹی میں نوجوانوں کو بہترین تعلیم مل رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو آپ کو تعلیم مل رہی ہیں اسکی معاشرے میں طلب ہے، یہ کامیابی ہے نمل یونیورسٹی کی تعلیم کی بدولت طالبعلم کو نوکری مل جاتی ہے، طالبعلموں کو 70 فیصد نوکریاں پرائیویٹ سیکٹر سے ملتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ تمہیں کسی مقصد کیلئے پیدا کیا ہے، ماؤنٹ ایورسٹ پر سب سے پہلا جو آدمی گیا اس نے اپنا خوف ختم کیا تھا، زندگی میں جس نےبڑےفیصلے کیے وہ خوف سے دور ہوتا ہے، کرکٹر بھی جب تک خوف پرقابو نہیں پاتاوہ بڑاکرکٹرنہیں بن سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کوسب کچھ دیاہے لیکن ہماری بدقسمتی ہےہم کبھی حقیقی طورپرآزادنہیں ہوئے، ہم پرباہرسےلوگوں کو مسلط کردیا گیا ہے۔
عمران خان نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعلیم اور مقصد زندگی میں ساتھ ساتھ چلتےہیں، علامہ اقبال جیسی شخصیت شایدہی دنیا میں کوئی آئی ہو، اقبال کاشاہین آزاد ہوتا ہے زنجیریں توڑ کر اوپر جاتا ہے، جہالت کی سب سے بڑی زنجیر ہے جاہل لوگ آزاد نہیں ہوسکتے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس معاشرےمیں انصاف نہیں ہوتا وہ خوشحال نہیں ہوتا، جوخوشحال ممالک ہیں وہاں پرانصاف ہے، آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کرنہیں دیتا، چھیننی پڑتی ہے، زنجیریں کوئی کھولتانہیں توڑنی پڑتی ہیں۔