سائفر تحقیقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی طلب

پی ٹی آئی انتخابات

سائفر کی تحقیقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو جےآئی ٹی نے یکم اگست کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں سائفر سے متعلق دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست کی دوپہر 12 بجے ایف آئی آے ہیڈکوارٹرز طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق تحقیقات میں پیش نہیں ہوئے تو یک طرفہ کارروائی کا حق رکھتےہیں۔

25جولائی کو ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم سے اعظم خان کے بیان پر سوالات کیے جبکہ ان سے سائفر اور آڈیو لیک سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے جوابوں سے بھی سوالات پوچھے۔ سوال نامے میں سائفر مسودے کی گمشدگی اور آڈیو لیکس کے حوالے سے بھی سوال شامل تھے۔

جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم کے مختلف بیانات بارے بھی سوالات کیے۔ جواب میں کہا گیا کہ سائفر معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کے دونوں اجلاسوں کے منٹس موجودہیں۔