اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنادی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔
مزید پڑھیں:
توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کے لیے نااہل قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی
سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔
سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کروانے کا حکم دیا۔
جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ کر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے کوٹ لکھ پٹ جیل منتقل کردیا۔