بالی ووڈ کے معروف اداکار ریو کپاڈیا 66 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چک دے انڈیا اور دل چاہتا ہے جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ریو کپاڈیا 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کینسر میں مبتلا تھے۔
ریو کپاڈیا کے دوست نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
ریو کپاڈیا میں گزشتہ سال کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج جاری تھا،تاہم جمعرات کو ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی، اداکار کی آخری رسومات جمعہ کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔
اداکار کے انتقال پر ان کے قریبی دوستوں اور ساتھیوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ریو کپاڈیا نے شاہ رخ خان کی فلم چک دے انڈیا میں ہاکی میچز کے دوران کمنٹیٹر کا کردار ادا کیا تھا۔
اس کےعلاوہ ریو کپاڈیا نے ہیپی نیو ائیر، ایجنڈ ونود جیسی مشہور فلموں میں بھی کام کیا جبکہ وہ کئی بھارتی ٹی وی شوز میں بھی نظر آئے۔