کراچی میں چھلاوا گینگ سرگرم ، ایک دن میں 20 شہریوں سے لوٹ مار

کراچی چھلاوا گینگ

کراچی : کورنگی مہران ٹاؤن میں چھلاوا گینگ ایک دن میں 20 شہریوں سے لوٹ مار کی، ڈاکو ندی کے کچےراستے آتے ناکہ لگاکر وارداتیں کرتے ہیں۔

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں چھلاوا گینگ سرگرم ہے، چھلاوا گینگ نے ایک دن میں 20 شہریوں سے لوٹ مار کی۔

ملزمان کی دوران واردات فائرنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے شہریوں کو یرغمال بنایا اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی جبکہ شہریوں کو یرغمال بناکر بدترین تشدد بھی کیا گیا۔

ڈاکو ندی کے کچےراستے آتے ناکہ لگاکر وارداتیں کرتےہیں ، شہری نے بتایا کہ واردات کرکےملزمان ندی کے راستےہی فرار ہوتے ہیں، ایک ماہ کے دوران درجنوں شہریوں کو لوٹا گیا۔

ملزمان نے رات گئے پھر تین کار سواروں سے لوٹ مار کی ، پولیس کا مؤقف ہے کہ سڑک خستہ حال ہے بروقت پہنچنامشکل ہوتا ہے، یہ گینگ مہینے میں ایک بار واردات کرتا ہے۔