پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو اعلان کر دیا ہے ٹورنامنٹ آئندہ ماہ فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے۔ ایونٹ میں پانچ ٹیموں میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
افتتاحی میچ 12 ستمبر کو پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ فائنل اتوار 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے گزشتہ دنوں ڈومیسٹک سطح پر تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش تھا۔
پی سی بی نے گزشتہ پیر کو پانچ مینٹورز کا بھی اعلان کیا تھا جن میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز وقار یونس، مصباح الحق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور ثقلین مشتاق شامل ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/domestic-champions-tournaments-pcb-announced-5-mentors/