کرکٹ میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو مدتوں یاد رہتے ہیں اور جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 20 سال پرانا واقعہ کرکٹ میں دوبارہ دیکھنے میں آیا ہے، 2003 میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مکھایا این ٹینی نے ویسٹ انڈین بیٹرز شیونارائن چندرپال کو آؤٹ کیا تھا۔
اب 20 سال بعد گزشتہ دنوں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹور میچ کھیلا گیا جس میں کھلاڑیوں کے بیٹوں نے اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
میچ میں جنوبی افریقی بولر مکھایا این ٹینی کے بیٹے تھندو این ٹینی نے ویسٹ انڈین اسٹار بیٹر چندرپال کے بیٹے تیغ نارائن چندرپال کے بیٹے کو دونوں اننگز میں پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
علاوہ ازیں ان میچز ایک اور چیز مشترک ہے چندر پال بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں ان کے بیٹے بھی بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں جبکہ دونوں باپ اور بیٹے میچ کی دونوں اننگز میں کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔
In 2003, Makhaya Ntini dismissed Shivnarine Chanderpaul twice in a Test ❌
In 2023, their sons Thando Ntini and Tagenarine Chanderpaul are facing off in a tour match, with the batter being dismissed twice today 😮 #SAvWI #CricketTwitter pic.twitter.com/wwfCGyIxPM
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 23, 2023