ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر سی سی ڈی نے چھاپہ مارا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ کے رکن اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر گزشتہ رات سی سی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہلخانہ کے ساتھ گھر سے باہر گیا ہوا تھا، چوہدری نعیم نے الزام عائد کیا کہ اہلکار چھاپے کے دوران گھر سے 5 کروڑ کی رقم لے گئے۔
چوہدری نعیم کا کہنا تھا کہ گھر پر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی، تین ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
لیگی ایم پی اے نے کہا کہ میرا پراپرٹی کا کام ہے، زمینوں کی لین دین کرتا ہوں، چھاپے سے متعلق رپورٹ تھانے میں جمع کروادی ہے۔