راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کسی پارٹی کی دم پکڑ کر نہیں بلکہ اہل سواں کا ہاتھ پکڑ کر الیکشن جیتنا چاہتا ہوں۔
انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ 1985 میں کامیاب ہو کر سوچتا تھا اس مشکل علاقے کی خدمت کیسے کروں گا لیکن اللہ نے مجھے سرخرو کیا۔
چوہدری نثار نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی معجزہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے لیکن یقین دلاتا ہوں اسمبلی میں ہوا تو اس معجزے میں کردار ادا کروں گا۔
کوئی معجزہ ہی پاکستان کو بچا جاسکتا ہے، چوہدری نثار#ARYNews pic.twitter.com/8sdctSsCiz
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) December 23, 2023
انہوں نے کہا کہ میں کردار پر یقین رکھتا ہوں ووٹ پر نہیں، یہاں میری خدمات سب کو نظر آ رہی ہیں، میری خدمت کے نشان جگہ جگہ موجود ہیں، میرے مخالفین نے صرف ایک سڑک بنائی لیکن میرے دور میں اس علاقے میں ترقیاتی کام ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 تاریخ کو تاریخی فتح ہوگی مجھے سواں اہل سواں پر فخر ہے میں نے کبھی آپ کی امانت میں خیانت نہیں کی، کبھی داغ نہیں لگنے دیا کبھی کرپشن نہیں کی۔
چوہدری نثار نے کہا کہ میں دو قومی اور ایک صوبائی نشست پر الیکشن پر کھڑا ہوا ہوں، نتائج کو خود دیکھوں گا کہ کیسے ہو سکتا ہے قومی سے ہار کر صوبائی سے جیت رہا ہوں، تمام سپوٹر ہوشیار رہے پولنگ شروع اور گنتی ختم ہونے تک کسی بھی گڑ بڑ کی صورت میں اطلاع دیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی پر تنقید کر کے کسی پر ووٹ نہیں لینا چاہتا ہوں، اگر تنقید کروں تو لمبی کہانی ہے۔