سینئر سیاستدان و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 راولپنڈی سے الیکشن لڑیں گے جس کے لیے چوہدری نثار کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں این اے 54 سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمرپی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔
دوسری جانب این اے 265 کوئٹہ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک 4 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 8 فروری بدھ تک جمع کرائےجاسکتے ہیں ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں نے 57 کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔