چوہدری سرور نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

الیکشن میں 9 مئی واقعات کا خمیازہ پی ٹی آئی کو بھگتنا پڑے گا، چوہدری سرور

لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی اس دوران انہوں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور کل ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

چوہدری سرور ق لیگ میں چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر کی ذمہ داری انجام دیں گے۔