اسلام آباد : چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ سمیرہ الٰہی کا کہنا ہے کہ چوہدری شافع اورچوہدری سالک جھوٹ بول رہے ہیں، پھپھوکوچھوڑدیں یہ ماموں کیخلاف الیکشن لڑ رہے تھے کس منہ سے ملاقات کیلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ سمیرہ الٰہی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے علاقےمیں دکانیں بندکرائی گئیں اس کے بعد بیٹے کیساتھ سب لوگوں کو پکڑا گیا، گھرپرچھاپےکی تمام فوٹیج موجودہیں۔
ہمشیرہ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ گھر کے دو پورشن ہیں ایک پوشن میں چوہدری شافع رہتاہے، گھرکےجس پورشن میں ہم رہتےہیں وہاں چھاپہ ماراگیا اور سارے پیپرز لے گئے، پرویز الٰہی جو بھی فیصلہ کریں گے ، قیصرہ الٰہی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
View this post on Instagram
سمیرہ الٰہی نے کہا کہ چوہدری شافع اورچوہدری سالک دونوں بھائی جھوٹ بول رہےہیں، پھپھوکوچھوڑدیں یہ ماموں کیخلاف الیکشن لڑرہےتھےکس منہ سےملاقات کیلئے گئے، چوہدری شافع سمیت پرویزالٰہی نے سب کو ڈانٹا ہے، پرویز الٰہی نے چوہدری سالک سے ملاقات سے ہی انکارکردیا اور کہا چوہدری سالک سے ملاقات نہیں کروں گا۔
انھوں نے بتایا کہ خاندان کے ایک ہونے میں ہم بالکل رکاوٹ نہیں ہیں، گجرات کا مینڈیٹ انہوں نے چوری کیا پہلےوہ واپس کریں، پہلےگجرات کامینڈیٹ واپس کریں اس کے بعد صلح صفائی ہوگی، آج فارم 45 سامنے لے آئے پتہ چل جائے گا مینڈیٹ کس نے چوری کیا۔
ہمشیرہ چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ چوہدری سالک نے پرویز الٰہی کے پیسے واپس کرنےہیں، ملاقات میں پرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری سالک پیسےواپس کرے، گجرات کا مینڈیٹ چوری کرنےپرکوئی بات نہیں ہوگی، گجرات کا مینڈیٹ واپس کریں پھرپرویزالٰہی بات کریں گے۔