گجرات: پولیس نے پاکستان مسلم لیگ قائد کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے دو سیکرٹریز کو گجرات میں گرفتار کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کامران بٹ اور حمید اللہ بھٹی کو رحمانیہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں گرفتار ملزمان کے خلاف الزامات کا پتہ نہیں چل سکا۔
پنجاب پولیس گزشتہ دنوں سے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپے مار رہی ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی ہیں۔