’چینی کم‘ کی چائلڈ اسٹار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

چینی کم

بالی ووڈ فلم ’چینی کم‘ کی چائلڈ اسٹار سوینی کھارا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

سابق چائلڈ اداکار اور ماڈل سوینی کھارا نے رواں ہفتے کے اوائل میں راجستھان کے شہر جے پور میں منگیتر ارویش ڈیسائی سے شادی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے ہیش ٹیگ سوینی گوٹ ہروش کے ساتھ ایموجیز بنا کر تصاویر شیئر کیں۔

سوینی کھارا شادی کے موقع پر شاندار گلابی اور سنہری لہنگے کا انتخاب کیا جس میں بھاری زیورات، مسحور کن میک اپ اور پھولوں سے مزین بالوں کی جوڑی تھی۔

سوینی کے شوہر ارویش نے روایتی سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

انہوں نے ہندو روایات کے مطابق شادی کی تمام رسومات پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نعمتیں اور بہت ساری محبتیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوینی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کیا جارہا ہے اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوینی کھارا کو انڈین سیریز ’با بہو اور بے بی‘ میں شرارتی چیتالی کے کردار سے شہرت ملی تھی بعد میں وہ کئی ٹی وی شوز میں نظر آئیں جن میں ‘سی آئی ڈی’ اور ‘دل مل گئے’ اور ‘چینی کم’، ‘ہری پتر’، ‘پاٹھ شالہ’، اور ‘ایم ایس دھونی’ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اداکارہ نے رواں سال مارچ میں ڈیسائی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔