بھارتی کرکٹ ٹیم کے راز افشا کرنے والے چیف سلیکٹر مستعفی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما اسٹنگ آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعد مستعفی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا۔

چیتن شرما نے استعفیٰ سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کو بھجوایا جس پر انہوں نے استعفیٰ فوری قبول کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما نےاسٹنگ آپریشن میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کھلاڑی فٹنس کے لیے انجکشن لگواتے ہیں جس کے بعد ان پر اپنے عہدہ چھوڑنے کا  شدید دباؤ تھا۔

بھارتی چیف سلیکٹر نے اپنی ہی ٹیم کے خطرناک راز افشا کر دیے

واضح رہے کہ چیتن شرما خفیہ ریکارڈنگ میں یہ کہتے ہوئے سنائی دیے تھے کہ بھارتی ٹیم کے کچھ کھلاڑی 100 فیصد فٹنس دکھانے کے لیے فٹ رہنے اور کارکردگی بہتر کرنے والے انجیکشن لگاتے ہیں۔

چیف سلیکٹر کے مطابق یہ انجکشن درد کش نہیں ہوتے اور ان میں ایسی دوا ہوتی ہے جو ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑی نہیں جاسکتی۔ کھلاڑی یہ انجکشن لینے کے بعد کھیلنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔