مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

مرغی کا گوشت

کراچی : شہر قائد میں مرغی کا گوشت 710 روپے سے اوپر میں فروخت ہونے لگا، جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت کو ایک بارپھرپرلگ گئے، چکن کے گوشت سمیت انڈوں کی قیمتوں میں اضافےسے شہری پریشان ہیں۔

کراچی میں مرغی کا گوشت 710 روپے سے اوپر میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت بھی تین سو روپے درجن تک جاپہنچی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے بھی مختلف شہروں میں چکن کا گوشت مہنگا فروخت کیا جارہا ہے، لگتا ہے منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے۔

دوسری جانب سبزیوں کی بات کی جائے تو بھنڈی بدستور تین سو بیس روپے فی کلو، لیموں تین سو چالیس اور بند گوبھی، شملہ، ارودی سمیت کوئی سبزی بھی تین سو روپے فی کلو سے کم نہیں۔۔