چکن فروشوں نے ہڑتال کردی

چکن فروش ہڑتال

کوئٹہ میں انتظامیہ کی کارروائی کے بعد چکن فروشوں نے ہڑتال کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں چکن کی قیمت آٹھ سو روپے سے زائد ہونے پر انتظامیہ نے چھاپے مارنا شروع کیے تھے جس پر دکانداروں نے ہڑتال کردی۔

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 700 سے 840 روپے تک جاپہنچی ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ چکن پنجاب سے ہی مہنگی آرہی ہے قیمت کیسے کم کرسکتے ہیں جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ دکاندار اپنی مرضی کے نرخوں پر چکن فروخت کررہے ہیں۔

پولٹری شاپس کو نیا نرخ دینے پر دکاندار مالکان نے احتجاجاً دکانیں بند کی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایف آئی اے اور ایف بی آر حکام کو چکن فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھا تھا۔