چیف سیکریٹری پنجاب کا جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

چیف سیکریٹری پنجاب نے جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا، محکمہ زراعت کو خصوصی اسکواڈز تشکیل دینے کی ہدایت بھی کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے متعلقہ محکمے کو حکم دیا ہے کہ جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے اور سیمپل ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جائے۔

محکمہ زراعت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں چیکنگ کے لیے خصوصی اسکواڈز تشکیل دے۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ زرعی ادویات کے معیار کی جانچ کی جائے اور اس حوالے سے سیمپل لے کر ان کی ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔

ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے ڈویژنل کمشنرز کو کپا س کی فصل کی مکمل مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔