چلاس ٹریفک حادثہ : ایک ہی خاندان کے 8 افراد جلس کر جاں بحق

حادثہ

گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 09 زخمی ہوگئے، جھلس کر مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ خوفناک ٹریفک حادثہ بابوسر ٹاپ میں گیٹی داس کے مقام پر کار اور ہائی روف کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

اسسٹنٹ کمشنر چلاس کا کہنا ہے کہ اس اندوہناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، بدنصیب خاندان ساہیوال کا رہائشی تھا، خاندان کے18افراد سیرو تفریح کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ٹکراؤ کے بعد مسافروں سے بھری ہائی روف گہری کھائی میں جاگری اور گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی، حادثے کا شکار ہونے والی ہائی روف میں سیاح سوار تھے۔