کتے نے بچے کو دبوچ لیا، ماں نے کمسن کی جان کیسے بچائی؟

کتے نے بچے کو دبوچ لیا، ماں نے کمسن کی جان کیسے بچائی؟

بھارت میں آوارہ کتوں کے شہریوں پر حملے کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں جسے قابو پانے کیلیے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں آوارہ کتوں کی جانب سے کمسن بچے پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ جا رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتوں نے کمسن بچے کو دبوچ لیا جس پر خاتون نے ہمت کر کے اسے بچایا۔

متعلقہ: یوکرینی وزیر خارجہ کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا

اس دوران اردگرد موجود لوگ بھی جمع ہوئے اور کتوں کو بھگانے کی کوشش کی۔ اس دوران دوسرے کتے نے بچے پر حملہ کیا جو ناکام رہا۔

بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔