کراچی میں نوزائیدہ بچوں کی لاشیں کچراکنڈی میں پھینکنے کے معاملے پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات کے بعد صوبے کا پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ اتحادٹاؤن تھانے میں نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیا گیا۔
https://urdu.arynews.tv/child-body-recovered-from-trash-cans-in-karachi/
ایف آئی ارمیں اسقاط حمل سمیت دیگر دفعات درج ہیں۔ نوزائیدہ بچےکی لاش اتحادٹاؤن کی کچراکنڈی سےملی تھی۔
سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم، ڈی این اے سمیت 3نمونے محفوظ کیےگئے۔ آئی جی سندھ نےنو زائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیا تھا۔
رپورٹ آنے کے بعد معاملے کی مزیدتفتیش کی جائےگی۔