میکسیکو میں ایک تفریحی پارک میں 40 فٹ بلندی پر زپ لائن کے ذریعے جھیل کو پار کرنے کی کوشش کے دوران گر گیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کے ایک تفریحی پارک میں پیش آیا جہاں 6 سالہ بچہ جھیل کو 40 فٹ بلندی پر بنی زپ لائن کے ذریعے عبور کرنے کا ایڈونچر کر رہا تھا بچے کے ساتھ اس کا والد بھی موجود تھا۔
اس تفریح کے دوران بچہ بلندی سے اچانک نیچے گر جاتا ہے، اس سنسنی خیز ایڈونچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زپ لائن پر بچہ اور ایک بڑا آدمی جھیل عبور کرنے کے قریب ہوتے ہیں کہ اچانک زپ لائن میں لگا پٹہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس سے بندھا ہوا بچہ نیچے گر جاتا ہے۔
A 6-year-old boy fell off a zipline in a Mexican amusement park. The child was on the ride with his father when the cable of his insurance broke. The boy fell from a 12-meter height and survived only because there was a river below.#Mexico #News pic.twitter.com/OrvRzAZ2mi
— Sasha White (@rusashanews) July 1, 2023
تاہم خوش قسمتی سے بچہ نیچے گرنے پر کسی سخت چیز شے ٹکرانے کے بجائے جھیل میں گرا جس کی وجہ سے اس کو زخم نہیں آئے۔ بچے کو فوری طور پر جھیل سے ریسکیو کرکے ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔