جوہری ہتھیاروں میں کمی، چین نے روس اور امریکا کیساتھ مذاکرات سے انکار کردیا

جوہری ہتھیاروں میں کمی، چین نے روس اور امریکا کیساتھ مذاکرات سے انکار کردیا

بیجنگ(27 اگست 2025): چین نے روس اور امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سہ فریقی ایٹمی تخفیف اسلحہ بات چیت غیر معقول ہے کیوں کہ  چین کے پاس جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ امریکا اور روس کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیجنگ کو ایسے مذاکرات میں شامل کرنے کی کوشش کرنا حقیقت سے دور کرنے کے مترادف ہے، امریکا اور چین کا اسٹریٹجک ماحول اور جوہری پالیسیاں بالکل مختلف ہیں۔]

ترجمان نے کہا کہ چین کسی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، چین نے واضح کیا جوہری طاقت رکھنے والے بڑے ملک خاص طور پر امریکا اور روس کو پہلے بڑے پیمانے پر تخفیف کرنی چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تخفیف کے بعد دیگر ملکوں کو شامل کیا جاسکتا ہے، صدر ٹرمپ نے چین کو مذاکرات میں شمولیت خواہش ظاہر کی تھی۔