امریکا سے کشیدگی، ڈرونز سے متعلق چین کا اہم فیصلہ

چین نے امریکی ٹیک کشیدگی کے دوران ڈرون کی برآمد پر پابندیاں عائد کر دیں۔

چین نے کچھ ڈرونز اور اس سے متعلقہ آلات پر برآمدی کنٹرول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی تک رسائی پر امریکا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان "قومی سلامتی اور مفادات” کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔

وزارت تجارت نے پیر کو ڈورن سے متعلقہ آلات پر پابندیاں کا اعلان کیا جن میں کچھ ڈرون انجن، لیزر، مواصلاتی آلات اور ڈرون مخالف نظام شامل ہیں.
یہ پابندیاں یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کنٹرول کچھ صارفین کے ڈرونز کو بھی متاثر کرے گا اور کوئی سویلین ڈرون فوجی مقاصد کے لیے برآمد نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان نے کہا چین کا اس بار اپنے ڈرون کنٹرول کے دائرہ کار میں معمولی توسیع ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر ہمارے موقف کو ظاہر کرنے، عالمی سلامتی کے اقدامات کو نافذ کرنے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔