بیجنگ: چینی ماہرین نے خلائی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے امریکا اور روس جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کا روبوٹک خلائی جہاز ’چینگ ای فور‘ نے گزشتہ روز چاند کے تاریک حصے میں کامیابی سے لینڈنگ کی اور کچھ تصاویر بھی بھیجیں۔
چین کے ماہرین تاریخی بات رقم کرنے پر بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ خلائی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ چاند کے ’ڈارک سرکل‘ میں کوئی بھی جہاز پہلی بار اترا ہو۔
رپورٹس کے مطابق چینک ای فور نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 26 منٹ پر لینڈنگ کی جس کے بعد اُس نے کچھ تصاویر بھی بھیجیں جنہیں جاری کردیا گیا۔
World reaction on historic #ChangE4 landing pic.twitter.com/qtG5ZP8RjD
— CGTN (@CGTNOfficial) January 3, 2019
ماہرین کے مطابق ماضی میں امریکا اور روس کے خلائی تحقیقاتی اداروں نے چاند کے اُس حصے پر مشنز بھیجے گئے جو زمین کے رخ پر ہیں جبکہ ’چینک ای فور‘ کو پچھلے تاریک حصے میں بھیجا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی معیاری وقت کے مطابق مشن نے رات ڈھائی بجے کے قریب قطب جنوبی آئیٹکن بیسن پر لینڈنگ کی، جدید آلات سے لیس جہاز ‘چینگ فور’ علاقے کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے علاوہ حیاتیاتی تجربات بھی کرے گا۔
تصاویر دیکھیں
نیوہورائزن کی الٹی ماٹولی تک رسائی، ناسا کی تصدیق
دوسری جانب امریکی تحقیقاتی خلائی ادارے ناسا نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کا 2006 میں شروع کیے جانے والے مشن ’نیوہورائزن‘ نے نظام شمسی کی سرحد پر واقع ’الٹی ما ٹولی‘ تک رسائی حاصل کرلی۔
In the early hours of New Year’s Day, @NASANewHorizons flew past #UltimaThule, an object located in a region of primordial objects 1 billion miles past Pluto. Join us live from @JHUAPL today at 2pm ET as we explore the latest science from the spacecraft: https://t.co/oJKHgKpQjH pic.twitter.com/6IMiS0XGNt
— NASA (@NASA) January 2, 2019
ناسا کے مطابق ’ماہرین کو یکم جنوری کو مشن سے اہم ترین سگنل موصول ہوا جس سے یہ تصدیق ہوئی کہ خلا باز ’برفانی چٹان‘ کے قریب پہنچ گئے، یہ چٹان دراصل نظام شمسی کا سیارچہ ہے جو بہت دور واقع ہے‘۔
After flying by the most distant object ever explored, @NASANewHorizons beamed back the 1st pictures & science data from #UltimaThule. This data is helping us understand how planets form — both those in our own solar system & those orbiting other stars: https://t.co/cp8lE03Cl5 pic.twitter.com/CUaOK1LZBG
— NASA (@NASA) January 2, 2019
ناسا کے مطابق الٹی ما ٹولی سیارچہ زمین سے چار ارب میل کی مسافت پر موجود ہے، اس طرح یہ مشن طویل مسافت طے کرنے میں کامیاب ہوا جو خلائی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ہے۔