چین میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 36 افراد ہلاک

بیجنگ: چین میں مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صوبے جیانگسو میں مسافر بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے، بس میں 69 افراد سوار تھے۔

[bs-quote quote=”چین میں 2015 میں 58 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوگئے تھے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”رپورٹ”][/bs-quote]

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 9 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے سبب پیش آیا جس سے بس بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین میں ٹریفک حادثات سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں جن کی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں 2015 میں 58 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوگئے تھے۔