یوکرین جنگ کے بعد روس اور چین کی تجارت میں ریکارڈ اضافہ

یوکرین کے خلاف ماسکو کی جنگ کے بعد چین اور روس کی تجارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

کسٹم کے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد سے مئی میں روس کے ساتھ چین کی تجارت ایک مہینے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت گزشتہ ماہ 20.5 بلین ڈالر تھی. بیجنگ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس سے چینی درآمدات 11.3 بلین ڈالر تھیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ روس چین کے درمیان تجارتی ٹرن اوور میں گزشتہ سال کے مقابلے32فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان رواں سال تجارت کا حجم ریکارڈ172.4بلین ڈالر تک پہنچ گیا گزشتہ ماہ نومبر میں تجارتی ٹرن اوور18.2بلین ڈالر تک پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق چین نے رواں سال روس کو67.3 بلین ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کیں، روس سے چین کی ترسیل47.5فیصد اضافے سے105.072 بلین ڈالرتک پہنچ گئی۔