چین کے نائب وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے

چین کے نائب وزیراعظم پاکستان آمد

اسلام آباد : چین کےنائب وزیر اعظم ہی لیفینگ کل پاکستان پہنچیں گے، چینی نائب وزیراعظم کی آمدپر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ہی لیفینگ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کےنائب وزیر اعظم کل پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی نائب وزیراعظم 30جولائی سے یکم اگست تک پاکستان کادورہ کریں گے، اپنے دورے میں وہ صدر پاکستان اور وزیراعظم سےملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے ، سی پیک کے 10سال مکمل ہونےپر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

چینی نائب وزیراعظم نےبین الاقوامی اقتصادی تعلقات اوربیلٹ اینڈروڈانیشی ایٹوکے نفاذمیں نمایاں کردارادا کیا۔