راولپنڈی: آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے آج آرمی ہیڈ کوارٹر میں چینی سفیر سے ملاقات کی‘ چینی سفیرنے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورپاک افواج کی خدمات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابقآج راولپنڈی میں چینی سفیرسن ویڈنگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری پرمامورپاک افواج کی جانب سے تعینات کردہ سیکیورٹی کے امورپراطمینان کا اظہار کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر مینجر جنرل آصف غفور کے مطابق چینی سفیرسن ویڈنگ نے ملک میں قیام امن اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے پاک افواج کی خدمات پر ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی بھی کی۔
Mr Sun Weidong, Chinese Ambassador met #COAS at GHQ. The Ambassador conveyed China’s satisfaction on security arrangements for #CPEC. pic.twitter.com/rfwfzxEiU1
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 13, 2017
یہاں پڑھیں : آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی سفیرر ڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ جس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفیرر ڈیوڈ ہیل نے باہمی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا تھا۔