وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج ایک سفیر ملاقات کے لیے آئے تھے اور نواز شریف سے پاکستان میں سیاسی انتشار سے متعلق استفسار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں ایک تقریب کے دوران آج صبح ایک سفیر سے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کا کچھ احوال بیان کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ آج صبح نواز شریف کے پاس ایک سفیر ملاقات کرنے آئے تھے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے پوچھا کہ آپ ملک میں سیاسی انتشار کو کیسے دیکھتے ہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ نواز شریف نے سفیر کو جواب دیا کہ ہم اسی سیاسی انتشار میں بڑے ہوئے ہیں اور یہ ہمارے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح چینی سفیر جیانگ زیاڈونگ نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔
https://urdu.arynews.tv/chinese-ambassador-meet-with-nawaz-sharif-and-cm-maryam-nawaz/