اسلام آباد : چینی کمپنی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔
چینی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں وزیراعظم سےچیئرمین وانگ جائیچنگ کی زیرقیادت ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
چینی کمپنی نے معدنیات و کان کنی کےشعبےمیں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
چینی کمپنی نے وزیراعظم کو منرل پارک کے قیام اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔
شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے، چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے، ہر مشکل وقت میں مددکرنےپرپاکستانی قوم چینی قیادت وعوام کی مشکور ہے۔
وزیراعظم نے چینی کمپنی کو برآمدی اشیا کی تیاری کیلئےسرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے متعلقہ وفاقی وزرا،افسران کوچینی کمپنی کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی۔
انھوں نے کہا کہ مشاورتی عمل میں وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے۔