بیجنگ: چینی یونی ورسٹی نے انڈرگریجویٹ پروگرام کے تحت ‘میرج ڈگری’ دینے کا اعلان کردیا، اقدام میرج کلچر کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں شادی کی روایت برقرار رکھنے اور شرح پیدائش بڑھانے کیلئے چین کی سول افیئرز یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ پروگرام میں شادی کے حوالے سے مضامین شامل کرلیے۔
چین میں پہلی مرتبہ یونی ورسٹی میں شادی کے حوالے سے مضامین آفرز کیے جا رہے ہیں تاکہ ایسے پروفیشنلز تیار کیے جائیں جو شادی سے متعلق صنعت اور کلچر کو فروغ دیں۔
شادی اور خاندان کے مثبت کلچر کو نمایاں کرنے کے مقصد کے تحت کورس ترتیب دیا گیا ہے۔
شادی کا منفرد کورس رواں سال کے ستمبر کے مہینے سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
ڈگری کے کورس میں فیملی کونسلنگ، شادی کی منصوبہ بندی اور میچ میکنگ پروڈکٹس کا فروغ شامل کی جائے گا اور اس کو میرج سروسز اینڈ مینجمنٹ نام دیا گیا ہے۔