سوڈان میں خطرناک بیماری پھیلنے لگی

سوڈان میں خطرناک بیماری پھیلنے لگی

خرطوم: سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جنگ کے بعد اب وہاں خطرناک بیماری تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ سوڈان میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریپڈ ریسپانس ٹیمیں تعینات کر دیں جبکہ سوڈانی وزارت صحت کے ساتھ مل کر مشتبہ کیسز کے نمونے لیبارٹری منتقل کرنے کیلیے کام کر رہا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کی فراہمی کو بڑھانے کی کوششوں کو مربوط کیا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ سوڈان میں شدید بارشوں، سیلاب، جنگ کے باعث نقل مکانی اور بیماری کے پھیلاؤ کی وجہ سے مشکلات ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ 70 فیصد اسپتالوں میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جنگ کی وجہ سے کام معطل ہے جبکہ جو اسپتال فعال ہیں وہاں بے گھر افراد زیادہ تعداد میں موجود ہیں۔