سینٹ لوشیا: ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پچھارتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گینگروز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، موائسز ہنریکس 33، ارون فنچ 30 رنز بناکر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن والش جونئیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے جارح مزاج اوپنر کرس گیل کی شاندارنصف سینچری کی بدولت ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کرس گیل نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
When the lion roars..🤫 🤫 #WIvAUS #MissionMaroon pic.twitter.com/L5eDodIR2e
— Windies Cricket (@windiescricket) July 13, 2021
طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم رہنے والے گرس گیل نے سات بلند و بالا چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا، اسی فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں تین – صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
گرس گیل کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، یاد رہے کرس گیل کی سال دوہزار سولہ کے بعد مختصر فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے لئے یہ پہلی نصف سینچری تھی۔
In case you needed a reminder of what Gayle Force weather looked like today! #WIvAUS #MissionMaroon pic.twitter.com/PxsRzfiCi8
— Windies Cricket (@windiescricket) July 13, 2021