امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے اسرائیل اور امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کی عسکری صلاحیت کو سنجیدہ لیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ سی آئی اے ولیم برنز نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حالیہ ایرانی حملے کے نتیجے میں کچھ حد تک ایران کی وجی صلاحیتوں کا اندازہ ہوا ہے لیکن اسرائیل اور امریکا دونوں ملکوں کو ایرانی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
سربراہ سی آئی اے نے یہ بھی کہا کہ غزہ مذاکرات میں شامل رہنماؤں کو سمجھنا ہوگا کہ بس اب بہت ہو گیا۔ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کیلیے طویل مدتی استحکام کو مدنظر رکھ کر مشکل فیصلے اور سمجھوتے کرنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی ایک سال سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت کے بعد حالیہ کچھ عرصے میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران اور حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کو بیروت میں شہید کر دیا گیا ہے جب لبنان پر جنگ مسلط کر دی گئی ہے۔
ایران نے بھی چند روز قبل اسرائیل پر کئی سو میزائل داغے جس کے بعد ماہرین مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/israels-war-middle-east-experts-expressed-great-concern/