ممبئی: بھارت کے مقبول کرائم ڈرامہ سیریل ’سی آئی ڈی‘ میں اہم کردار نبھانے والے اداکار دنیش فیڈنس کو دل کا دورہ پڑ گیا۔
بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق دنیش فنڈنس نے سی آئی ڈی میں انسپکٹر فریڈرکس کا کردار ادا کیا جسے ناظرین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔
دنیش فنڈنس کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویش ناک حالت میں ممبئی کے ٹھونگا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔
ڈرامہ سیریل کے ایک اور مشہور کردار دیانند شیٹی نے اپنے بیان میں دنیش فنڈنس کو دل کا دورہ پڑنے کی تردید کی۔ انسپکٹر دیا کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے بتایا کہ دنیش فنڈنس اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں، انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا، انہیں مختلف قسم کی بیماری ہے جس کے بارے میں ابھی بات نہیں کی جا سکتی۔
دنیش فنڈنس سی آئی ڈی کی اہم کاسٹ میں شامل ہیں۔ 1998 سے سونی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل 2018 تک جاری رہا جسے کافی پسند کیا گیا۔ انہوں نے ایک اور مشہور ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں معاون کردار ادا کیا۔
