ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہری قتل، پولیس نے ملزم کے بھائی سمیت تین افرد کو گرفتار کرلیا

کراچی: سچل میں شہری حسنین کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل کے بعد سہراب گوٹھ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے پولیس نے موٹرسائیکل کے مالک امین سمیت نعمت اللہ اور احسان اللہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے سچل کے علاقے مدینہ کالونی سے گرفتاریاں کی ہیں، موقع سے ملنے والی موٹرسائیکل ملزم رحیم اللہ کے بھائی امین کی تھی۔

امین نے دوران تفتیش بتایا کہ میرا بھائی ڈکیتیاں کرتا ہے، دیگر ساتھی ملزمان میں وزیرخان اور نسیم شامل ہیں، کارروائیوں کے دوران نعمت اللہ اور احسان اللہ کو بھی پکڑا کیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ زیرِ حراست ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سچل محمدخان چوک کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا مقتول حسنین حیدر موٹر سائیکل پر نہیں بلکہ کارمیں سوار تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول دوست کے ساتھ جارہا تھا، 2 ملزمان نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا، مقتول حسنین کے دوست نے ملزموں پرگاڑی چڑھائی، گاڑی کی ٹکرسے ملزمان گر گئے اور ان کی موٹر سائیکل گاڑی کے نیچے آگئی۔

ملزمان کے دو ساتھی جو گاڑی کے پیچھےتھے انھوں نے فائرنگ کردی، 3 گولیاں گاڑی پرفائرکی گئیں جس میں سے 2 حسنین حیدر کو لگیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ساتھ موجود دوست کا بیان قلمبند کر لیا گہا ہے، گاڑی کی زد میں آکر گرنے والے 2 ملزم موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوئے تھے۔