لاہور : بزرگ شہری غلط دانت لگانے پر نجی کلینک کیخلاف عدالت پہنچ گیا اور استدعا کی عدالت نجی کلینک کوہرجانہ اداکرنےکاحکم دے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مقامی شہری محمد اکرم نے مبینہ طور پر غلط دانت لگانے پر ایک کلینک کے مالک کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں اکرم نے دعویٰ کیا کہ کلینک سے 67 ہزار روپے میں دانت لگائے لیکن فکس ہی نہ ہوسکے۔
بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ متعلقہ کلینک کو بار بار شکایت کی لیکن شنوائی نہ ہوئی اور خدشات کو دور نہیں کیا، جس سے قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہوں۔
شہری نے مزید کہا کہ کلینک کی لاپرواہی نے انہیں پریشانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے، استدعا ہے کہ عدالت نجی کلینک کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔