بھکاری کروڑ پتی نکلا، طرز زندگی دیکھ کر ہر کوئی حیران

بھکاری کروڑ پتی نکلا، طرز زندگی دیکھ کر ہر کوئی حیران

بھارت میں سڑکوں، ٹریفک سگنل، بس اسٹاپ، ریلوے اسٹیشن و دیگر عوامی مقامات پر بھیک مانگنے والا شہری کروڑوں کی جائیدادوں کا مالک نکلا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں بھیک مان کر زندگی گزارنے والے بھرت جین نامی شہری نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں خرید لیں تاہم اس کے باوجود وہ بھیک مانگ رہا ہے۔

بھرت جین نے سالوں پہلے خراب مالی حالات کے باعث سڑکوں پر بھیک مانگنا شروع کیا اور اب اس نے اتنی دولت اکٹھی کرلی ہے کہ نہ صرف اس کے بچے مہنگے اسکول سے تعلق حاصل کر رہے ہیں بلکہ وہ اہل خانہ کے ساتھ ایک عالی شان اپارٹمنٹ میں رہتا ہے۔

ممبئی میں اس کی کئی جائیدادیں ہیں جبکہ وہ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری بھی کرتا ہے۔ اس کے پاس موجود جائیداد کی کُل قیمت 7 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھرت جین جس اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے اُس کی قیمت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ وہ دو بڑی دکانوں کا مالک ہے جن سے اسے ماہانہ 40 ہزار روپے کرایہ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ یومیہ بھیک مانگ کر 2 ہزار روپے کماتا ہے۔

مالدار ہونے باوجود وہ اب بھی بھیک مانگتا ہے۔ اہل خانہ کہتے ہیں کہ اتنی دولت ہے اب بھیک مانگنا چھوڑ دو لیکن بھرت جین کہتا ہے کہ یہی وہ پیشہ ہے جس نے مجھے کروڑ پتی بنایا لہٰذا میں زندگی بھر اس سے منسلک رہوں گا۔