بجلی 10 روپے مہنگی کرنے پر کراچی کے شہریوں نے ردعمل آگیا

بجلی بلوں

کراچی : بجلی 10 روپے مہنگی کرنے پر کراچی کے شہریوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا دس پندرہ ہزارکمانے والا دس ہزارکا بل کیسے بھرے گا ؟ ہم بجلی کےبل بھر رہے ہیں لیکن ان کے پیٹ نہیں بھرتے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے پر شہریوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام پر ترس کھائے، بل کم اوربجلی سستی کرے۔

دس پندرہ ہزارکمانے والا دس ہزارکا بل کیسے بھرے گا؟شہری بیروزگار ہیں،5 سو یاہہزار کماتے ہیں تو راشن پوراکریں یابل دیں۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ بجلی تو ہےنہیں اور 10روپےمہنگی کردی، ہم بجلی کےبل بھر رہے ہیں لیکن ان کےپیٹ نہیں بھرتے۔

عوام کا مزید کہنا ہے کہ شہری بیروزگار ہیں،5 سو یا ہزار کماتے ہیں تو راشن پورا کریں یا بل دیں۔

شہریوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے مررہے رہی ہے ، بجلی1گھنٹہ آتی ہے3گھنٹےغائب رہتی ہے، پٹرول کی قیمت کم کی تو بجلی کی بڑھادی۔

یاد رہے نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

کراچی والوں سے اضافی وصولیاں جون تاستمبر 2024 میں کی جائیں گی، کے الیکڑک صارفین سے جون میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافی، جولائی میں 3 روپے 11 پیسے اور اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ کی اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر میں کے الیکڑک صارفین سے ایک روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔