سمندری طوفان بیپر جوائے: سی ویو جانے والے شہریوں کے لیے اہم اعلان

سمندری طوفان سی ویو

کراچی : پولیس کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بیپر جوائے کے پیش نظر تمام راستے بند ہے تاہم سی ویو جانے کی کوشش کرنے والے شہریوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بیپر جوائے کے باعث سی ویو کی جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویوجانےکی کوشش پر گرفتارکرلیا جائے گا۔

دوسری جانب ہاکس بے اور منوڑہ بیچ جانے والے راستوں کو بھی پولیس نے ناکے لگا کر بند کردیا ہے اور پکنک کے لیے آنے والوں شہریوں کو پولیس کی جانب سے دوبارہ شہر کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

کمشنرکراچی نے دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کرکے سمندر میں نہانے،کشتی رانی اورماہی گیری پرمکمل پابندی لگائی ہوئی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے طوفان کے پیش نظرملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کراچی سمیت ساحلی اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ حکومت نے بابابھٹ،مبارک ولیج ابراہیم حیدری کے مکینوں کو ریلیف کیمپ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

خیال رہے سمندری طوفان بپر جوئے نے اپنا رخ بدل لیا اور گذشتہ بارہ گھنٹے کے دوران طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب مڑ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندری طوفان کراچی کےجنوب سے چار سو ستر کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے چار وس ساٹھ کلو میٹر کے فیصلے پر ہے، طوفان اردگرد ایک سو چالیس سے ایک سو ستر کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں اور تیس فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندی طوفان بپر جوئے پندرہ جون کی سہ پہرکیٹی بندراوربھارتی گجرات کےساحل سےگزرےگا۔سمندری طوفان کے ٹکرانے کے باعث ہوائیں سو سے ایک سو بیس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔