چیف جسٹس بلوچستان کا سپریم کورٹ جج بننے کا امکان

چیف جسٹس بلوچستان کا سپریم کورٹ جج بننے کا امکان

اسلام آباد: چیف جسٹس بلوچستان نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج بنائے جانے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ججز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 فروری کو طلب کر لیا جس میں چیف جسٹس بلوچستان نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہوگا۔

جسٹس نعیم اختر افغان کا نام منظور ہوا تو وہ جون 2028 تک سپریم کورٹ جج رہیں گے۔ جسٹس نعیم اختر مئی 2011 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج بنے تھے اور اگست 2021 میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔