الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصل آباد میں ووٹر لسٹوں میں ردو بدل کی وضاحت آگئی۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے گھر گھر تصدیقی مہم چلائی تھی نظرثانی شدہ لسٹ کو7اکتوبر2022کو حتمی شکل دے کر جاری کی گئی۔
https://urdu.arynews.tv/ecp-sindh-on-polls-in-karachi/
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کا اعلان 7 اکتوبر سےقبل ہوااس لئےحتمی فہرست کا استعمال نہیں کیاجاسکتاتھا ضمنی انتخاب میں پرانی حتمی انتخابی فہرست استعمال کی گئی ہے۔
الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کا تا ثر سراسر غلط ہے۔