جسٹس سردار طارق مسعود کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق ترجمان سپریم کورٹ کی وضاحت

عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے ترجمان سپریم کورٹ کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ معزز جج کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلایا جا رہا ہے۔

ترجمان سپرم کورٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کو بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔