کراچی: پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کے لیے عمران خان نے مہم کا آغاز کیا تو ملک کے طول و عرض میں بسنے والے شہریوں نے بھی ’سبزوصاف پاکستان‘ مہم میں حصہ لینا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے سادگی مہم پھر کفایت شعاری اور پھر شجرکاری مہم کا اعلان کیا تھا۔
سادگی مہم کے تحت وزیراعظم نے تمام وزرا کو ہدایت کی تھی کہ وہ وی آئی پی پروٹوکول لینے سے اجتناب کریں اور عام شہریوں کی طرح آمد و رفت کریں ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کابینہ کے تمام اراکین بیرونِ ملک علاج کے لیے نہیں جائیں گے۔
کفایت شعاری مہم کے تحت حکومتی اخراجات کو کم سے کم کیا گیا، اس ضمن میں سب سے پہلے وزیراعظم ہاؤس میں کھڑی گاڑیاں اور پھر بھینسیں نیلام کی گئیں، حکومت کے اس اقدام کو عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آ آغاز کردیا
بعد ازاں عمران خان نے ملک بھر میں ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے نام سے ایک روزہ شجر کاری مہم چلانے کا اعلان کیا تھا جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے۔
کچھ روز قبل عمران خان نے ملک کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کرنے کے لیے ’کلین اینڈ گرین پاکستان‘ مہم کا اعلان کیا تھا، جس کا آج وزیر اعظم نے خود پودہ لگا کر باقاعدہ آغاز کیا۔
ہماری حکومت ایسے اقدامات کرے گی کہ پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا ، عمران خان
وزیراعظم کی جانب سے مہم کے باقاعدہ افتتاح کے بعد شہریوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں جھاڑو دے کر مہم میں حصہ لیا اسی طرح گورنر سندھ نے ساحل سمندر پر صفائی مہم میں حصہ لیا۔
پہاڑی علاقوں میں بسنے والے غیور پاکستانیوں نے بھی مہم کا اعلان سننے کے بعد صفائی کا آغاز کیا اور تفریح مقامات سے کچرا اکھٹا کر کے اسے ٹھکانے لگایا۔
سرسبزوصاف مہم کا اعلان ہونے کے بعد CleanGreenPakistan# اور hogaSaafPakistan# کے ناموں سے ٹرینڈ چلنا شروع ہوئے، عوام کی بڑی تعداد نے اس میں حصہ لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹاپ ٹرینڈ بند گئے۔
اسی طرح حکومت نے عوام کو مہم سے متعلق آگاہی دینے کے لیے کے لیے سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ بنایا جس پر وقتاً فوقتاً لوگوں کو مطلع کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی مہم میں حصہ لیا
CM Punjab @UsmanAKBuzdar plays his part in the #CleanGreenPakistan cleanliness drive. Together we shall combat the issue of global warming in Pakistan. pic.twitter.com/ANWFSHC2cv
— CleanGreenPakistan (@CleanGreenPK) October 13, 2018
خیبرپختونخواہ حکومت نے بھی گلین گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا
خیبر پختونخوا حکومت نے کلین گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا- #CleanGreenPakistan #KPUpdates pic.twitter.com/u9nTjlvfB0
— Information & PRs KP (@infokpgovt) October 13, 2018
تحریک انصاف کے وزیر اور سینئر رہنما علیم خان نے بھی مہم میں حصہ لیا
#CleanGreenPakistan https://t.co/uIvis6jN0f
— Team Aleem Khan (@TeamAleemKhan) October 13, 2018
بچوں نے بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
Participating for a healthier environment, kids pledging their support for the movement by participating with full devotion. #CleanGreenPakistan pic.twitter.com/x5bfP3QYpQ
— CleanGreenPakistan (@CleanGreenPK) October 13, 2018
Spreading awareness among masses for a better environment, advisor to PM on climate change @aminattock gives a talk at Saidpur village. #CleanGreenPakistan pic.twitter.com/bbrvDa7pIp
— CleanGreenPakistan (@CleanGreenPK) October 13, 2018
ایک صارف نے ہیش ٹیگ کے ساتھ تصویر شیئر کیں جس میںدیکھا جاسکتا ہے کہ شہریوں نے کچرے کے ڈھیر کو ہٹا کر جگہ صاف ستھری کردی
We need more such initiatives. Such a great idea of turning such dirty corners into art work. #HogaSaafPakistan #@CleanGreenPK pic.twitter.com/nX9wdG7iaL
— Esha. (@GirlHasNoHandle) October 13, 2018
اداکارہ حریم فاروق نے اسکول کا دورہ کر کے طالب علموں کو مہم کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے آگاہ کیا
Hareem Farooq also participated in a cleanliness drive in Islamabad along with some school girls and teachers. That’s the spirit we all need for #HogaSaafPakistan @FarooqHareem pic.twitter.com/mBmhLuJGAO
— Esha. (@GirlHasNoHandle) October 13, 2018
Pakistan will stay clean until people of pakistan have the awareness regarding cleanliness.. @farooqhareem is at primary school briefing the students how to make our country clean #HogaSaafPakistan pic.twitter.com/n7kZWDqiu6
— Adnan Alam 🇵🇰 (@AdnanAlams) October 13, 2018