کراچی: سعید آباد میں پولیس نے یوسف گوٹھ میں کئی سال سے بند پولیس چوکی انٹرسٹی بس ٹرمینل کوایک مرتبہ پھر بحال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں داخل ہونے والے اسمگلروں کے لیے بری خبر آگئی ، سعید آباد پولیس کی بھاری نفری یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پہنچی اور بند پولیس پوسٹ کا تالا توڑ دیا۔
پولیس نے کئی سال کے بعد پولیس چوکی انٹرسٹی بس ٹرمنل بحال کردی اور بس ٹرمنل کے داخلی خاری راستوں پر بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ اسمگلنگ مافیا نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کو نوگوایریابنادیاتھا، کراچی میں پولیس کیلئے کوئی جگہ نوگو ایریا نہیں، اب اسی ٹرمنل پر چوکی بحال کرکے سب پر نظر رکھیں گے۔
عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ یوسف گوٹھ بس ٹرمنل پہنچنےوالی نفری نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے اسمگلنگ مافیاکے6کارندوں کو 6 گاڑیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا ، تمام گاڑیوں میں چھالیہ اوردیگرسامان اسمگل کیاجارہاتھا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا کہ آپریشن کےدوران بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے اور اسمگلنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔