طلبا کے لئے ڈبل خوشخبری

انٹرن شپ پروگرام اور ای بائیک پراجیکٹ

لاہور : انٹرن شپ پروگرام اور ای بائیک پراجیکٹ کے حوالے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا ، جس میں متعددمنصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب کلائمنٹ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ،انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دی گئی، انٹرن شپ پروگرام میں2 ہزار طلبا کو3 ماہ تک ماہانہ25ہزارملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام محکموں کو پیڈ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کردی اور طلبا سے ای بائیک پراجیکٹ کے ابتدائی چارجز لینے سے روک دیا ساتھ ہی ای بائیک کےانشورنس کےسوا باقی چارجزحکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے ہمت کارڈکاسہ ماہی وظیفہ بڑھا کر10 ہزار500 کرنے اور فنکاروں کےلئےہاؤسنگ اسکیم بنانے کی ہدایت کی۔

کابینہ اجلاس میں ہائراوراسکول ایجوکیشن ای ٹرانسفرپالیسی اور چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولزپروگرام لانچنگ کی بھی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ضابطہ فوجداری 1898کے تحت دفعہ 144 میں ترامیم کی گئی ، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر30دن، سیکرٹری داخلہ 90دن اورکابینہ زیادہ مدت کیلئےدفعہ144لگاسکے گی۔