‘اب ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے بہتر ہوگا’

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کےدورکے ویژنری لیڈر ہیں ، عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، اب ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سےبہترہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نےعوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائےہیں، ماضی کےحکمرانوں نےذاتی خزانےکی ترقی پرتوجہ مرکوز رکھی، جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نےملک کو گھمبیر حالات سےنکالا،درست سمت پرگامزن کیا، اب ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن  سےبہترہوگا اور اپوزیشن کی حکومت واتحادیوں میں دراڑیں ڈالنےکی سازش ناکام ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج کےدورکےویژنری لیڈرہیں، ہم صوبےکےہرشہرکی یکساں ترقی کے ویژن پریقین رکھتےہیں۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی بحران ہے نہ پیدا ہونے دیں گے، حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ افواہیں پھیلانے اور سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، تحریک انصاف کی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔